ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / حوثیوں کی جانب سے ایرانی تجربے کا تسلط مسترد کرتے ہیں: یمنی صدر

حوثیوں کی جانب سے ایرانی تجربے کا تسلط مسترد کرتے ہیں: یمنی صدر

Wed, 22 Mar 2017 22:01:39    S.O. News Service

صنعاء،22مارچ(ایس او نیوز/آئی این ا یس انڈیا)یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی نے باور کرایا ہے کہ حوثی اور معزول صالح کی ملیشیائیں یمنیوں پر ایرانی تجربہ مسلط نہیں کر سکتیں اور عوام باغیوں سے ریاستی اداروں کو واپس لینے کے حق میں ہے۔ہادی نے واضح کیا کہ حکومت کے پاس عوامی مزاحمت کاروں میں شامل تمام افراد کو تربیت دینے کا منصوبہ ہے تاکہ وہ نئی یمنی فوج کا حصہ بن سکیں۔یمن کے صدر نے یہ بات ملک کے جنوب میں واقع ”العند“کے فضائی اڈے پر اپنے خطاب میں کہی۔یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والی سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحادی فوج حکومت کے ساتھ مل کر نئی یمنی فوج کے ہزاروں اہل کاروں کو تربیت دینے پر کام کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں تربیت کار جامع پروگراموں کی نگرانی کر رہے ہیں اور ہوابازوں کی تربیت کے پروگرام بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں۔
اتحادی فوج کی جانب سے ”العند“کے فضائی اڈے پر تربیتی پروگرام جاری ہیں۔ اس کے علاوہ یمنی فوج کے اہل کار تیار کرنے کے واسطے مارب صوبے میں دیگر عسکری کیمپ قائم کیے گئے ہیں جہاں اتحادی ممالک اور یمن کے سابق افسران شرکت کر رہے ہیں۔ان عناصر کو مطلوبہ عسکری گاڑیاں اور ساز و سامان فراہم کر دیا گیا ہے۔ اتحادی افواج نے یمنی فوج کے عناصر کو تربیت دینے اور تیار کرنے کے لیے منتخب ماہر عسکری اہل کاروں اور جنگی طیاروں کا بھی تعین کر دیا ہے۔
 


Share: